استاد استاد ھی ھو تا ہے۔
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک استاد کلاس روم میں داخل ہوا تو اسے جس کرسی پہ بیٹھنا تھا وہ چھت کے ساتھ لٹکی دکھائی دی۔ اس نے طالب علموں کی طرف دیکھا اور بغیر کچھ کہے مسکرایا
استاد وائٹ بورڈ کے پاس گیا اور وہاں لکھا کہ ٹیسٹ:-
وقت: 15 منٹ
مارکس: 30
سوال 1:- کرسی اور فرش کے درمیان فاصلے کو سینٹی میٹرز میں بتائیں ؟ (مارکس:01) سوال2:- کرسی کا چھت کی طرف جھکاؤ کتنے زاویہ کا بن رہا ہے ؟ (مارکس:01) سوال 3:- اس طالبعلم کا نام لکھیں جس نے کرسی چھت کے ساتھ لگائی ساتھ اس کے دوستوں کا بھی نام لکھیں جنہوں نے اس کی اس کام میں مدد کی۔(مارکس:28)
چند منٹوں میں وہ سب استاد کے سامنے تھے جنھوں نے کرسی چھت سے لٹکائی تھی۔
حکمت سے انسان مشکل صورتحال کو آسانی سے حل کر سکتا ہے۔
Comments
Post a Comment